Wednesday , April 25 2018
Home / جرائم و حادثات / بھائی کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ لڑکی کی خودکشی

بھائی کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد /7 نومبر ( سیاست نیوز ) بھائی کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ایک لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ دنڈیگل پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 13 سالہ نرملا بائی نے کل رات اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ نرملا بہادر پورہ علاقہ کے ساکن بدم سنگھ کی بیٹی تھی ۔ گذشتہ روز اس کے بھائی نے اسے شدید ڈانٹ ڈپٹ کا نشانہ بنایا ۔ جس سے لڑکی دلبرداشتہ ہوئی ۔ نرملا کے والد بدم سنگھ کو اے ٹی ایم مشین سے رقم نکالنی نہیں آتی تھی ۔ اکثر وہ اپنے بیٹے اور بیٹی کو رقم نکالنے کیلئے اے ٹی ایم کارڈ دیا کرتا تھا اور اچانک رقم کم ہونے پر اس نے اپنے بیٹے کو ڈانٹ ڈپٹ کی اس لڑکے نے اپنی برہمی کا شکار بہن کو بنایا جس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس دنڈیگل مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT