Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / بھائی کے ہاتھوں بھائی کا قتل

بھائی کے ہاتھوں بھائی کا قتل

حیدرآباد /8 اپریل ( سیاست نیوز ) عنبرپیٹ کے علاقہ میں بھائی کے ہاتھوں بھائی کے قتل کی سنگین واردات پیش آئی ۔ 26 سالہ شام اپنے بڑے بھائی راما کرشنا کے ہاتھوں ہلاک ہوگیا ۔ چھوٹے بھائی شام اور بڑے بھائی راما کرشنا میں رقمی لین دین پر تنازعہ چل رہا تھا ۔ یہ لوگ باغ عنبرپیٹ کے علاقہ میں رہتے تھے ۔ 6 اور 7 اپریل کی درمیان رات نشہ کی حالت میں مکان پہونچنے کے بعد دونوں بھائی ایک دوسرے سے جھگڑنے لگے ۔ راما کرشنا نے اپنے چھوٹے بھائی پر پتھر سے حملہ کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا ۔ علاج کے درمیان شام آج فوت ہوگیا ۔

TOPPOPULARRECENT