Wednesday , December 12 2018

بھاجپا یوا مورچہ کے کارکنوں نے سوامیاگنی ویش پر کیا حملہ‘ مارپیٹ کی اور کپڑے پھاڑ دئے

جھارکھنڈ کے ضلع پاکوڈ میں بی جے پی یوا مورچہ کے کارکنوں نے سوامی اگنی ویش پر منگل کے روز حملہ کر ان کی پٹائی کردی ہے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بی جے پی کارکن سوامی اگنی ویش کے دورے کی مخالفت کررہے تھے او ر’’اگنی ویش گو بیک‘‘ کے نعرے لگارہے تھے۔

مخالفت میں مظاہرے اور سیاہ پرچم دیکھنے سے شروع ہوئے معاملہ ہاتھ پائی تک نہیں بلکہ لاتوں او رچپلوں سے حملے تک پہنچ گیا۔سوامی اگنی ویش کودھکا دیکر نیچے گرادیا گیا۔ ان کے کپڑے پھاڑ کر پگڑی بھی کھول دی گئی۔

اسی دوران بی جے پی کارکن سوامی اگنی ویش کے خلاف نعرے بھی لگارہے تھے اس کے علاوہ جئے شری رام ‘ اگنی ویش بھارت چھوڑواور اگنی ویش کو پاکوڈ میں نہیں رہنا ہوگا جیسے نعرے لگاتے ہوئے ماحول کو پرتشدد بنانے کاکام بھی بی جے پی کارکنوں نے کیاہے۔

واضح رہے کہ سوامی اگنی ویش امن او ربھائی چارے کا پیغام عام کرنے کا کام کرتے ہیں۔

سوامی اگنی ویش کا شمار ہندوستان کے ان دانشواروں میں ہوتا ہے جو ملک میں نفرت کو ختم کرتے ہوئے امن او ربھائی چارے کوعام کرنے کے لئے ملک بھر میں گھوم گھوم کر فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف عوام میں شعور بیداری مہم چلاتے ہیں۔

سوامی اگنی ویش نے ہندو فرقہ پرستی اور ہندو دہشت گردی کی کھل کر مخالفت کی اور بی جے پی کے بشمول آر ایس ایس او ردیگر دائیں بازو کی جماعتیں ہمیشہ ان کی نشانے پر رہتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT