Tuesday , August 21 2018
Home / Top Stories / بھارتیہ جنتا پارٹی قومی مفاد کیلئے لڑنے والی پارٹی‘ووٹ کی اپیل

بھارتیہ جنتا پارٹی قومی مفاد کیلئے لڑنے والی پارٹی‘ووٹ کی اپیل

The Prime Minister, Shri Narendra Modi being welcomed in Mumbai on February 18, 2018.

ریاست تریپورہ میں کئی پراجکٹس کا افتتاح ‘ بی جے پی کو ووٹ دینے کی اپیل‘ وزیراعظم اور بی جے پی قائدین کی تقاریر

نئی دہلی، 18 فروری ( سیاست ڈاٹ کام) جن سنگھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو آزادی کے بعد ملک میں برپا ہونے والی اہم عوامی تحریکوں کا روح رواں قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ ان کی پارٹی’قومی مفاد‘کے لئے لڑنے والی پارٹی ہے ۔جدید سہولیات سے لیس پارٹی ہیڈکوارٹر کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعظم نے یہاں کہا کہ آزادی کے بعد ایک سے زیادہ سیاسی پارٹیوں کی تشکیل کی ضرورت محسوس کی جانے لگی تھی اور جن سنگھ اس کا حامی تھا۔انھوں نے کہا”آزادی کے بعد کئی قوم پرست تحریکوں کی قیادت جن سنگھ اور بی جے پی نے کی ہے اور ہم فخر کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ ہماری پارٹی حب الوطنی اور قومی مفاد کے لئے وقف اور تیاگ و تپسیا کرنے والی پارٹی ہے ”۔بی جے پی کو سوفیصد جمہوری تنظیم قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا “ہمارے اندر اور پارٹی کارکنوں میں یہی جمہوری اقدار ہے ،جس کی وجہ سے ہم سب کو ساتھ لے کر چلنے کا کام کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں”۔اگرتلا سے موصولہ اطلاع کے بموجب تری پورہ میں مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے درمیان اسمبلی انتخابات میں زوردار مقابلہ کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر بی جے پی لیڈروں نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر لوگوں سے بی جے پی کے حق میں ووٹ کرنے کی پرزور اپیل کی ہے ۔مسٹر مودي نے ٹویٹ کرکے لوگوں سے ریکارڈ تعداد میں ووٹ کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا”میں تری پورہ کے اپنے بھائیوں اور بہنوں خاص طورپر نوجوان ووٹروں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نکلیں اورریکارڈ تعداد میں ووٹ کریں”۔بی جے پی صدر امت شاہ نے ایک ٹویٹ میں کہا ”میں تری پورہ کے اپنے تمام بھائیوں اور بہنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ گھروں سے باہر نکلیں اور بھاری تعداد میں ووٹ کریں ،آپ کا ایک ایک ووٹ خوشحال اور ترقی یافتہ تری پورہ کے قیام کا بنیاد رکھے گا”۔تری پورہ امور کے انچارج اور بی جے پی لیڈر سنیل دیودھر نے اپنے ٹویٹ میں کہا “تری پورہ میں ووٹنگ شروع ہو چکی ہے اور میں ریاست کے لوگوں سے ریکارڈ تعداد میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔۔آپ ریاست میں لا اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کے لئے ووٹ کریں تاکہ اسے ماوڈل ریاست بنایا جاسکے اور یہاں بہتر گڈ گورننس، سیکورٹی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو”مرکزی وزیر بابل سپریو نے ایک ٹویٹ کرکے کہا “تری پورہ کے لوگوں سے سے میری عاجزانہ درخواست ہے کہ وہ آج اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں،آپ کے ووٹ کی اہمیت ہے اور یہ بہتر ریاست کی تعمیر اور گڈ گورننس میں مددگار ثابت ہو گی”۔مرکزی فنانس اینڈ شپنگ وزیر پون رادھا کرشنن نے اپنے ٹویٹ میں کہا “تری پورہ انتخابات 2018 میں لوگ ریاست کے بارے میں فیصلہ کرنے جا رہے ہیں اور امید ہے کہ بی جے پی اس بار بھاری ووٹوں سے کامیاب ہو گی۔وزیراعظم نے قبل ازیں تریپورہ میں کئی مقامات پر پراجکٹس کا افتتاح کیا ۔ حالانکہ انہوں نے ان پراجکٹس کے افتتاح کو آئندہ انتخابات سے مربوط قرار دینے کی تردید کی۔

TOPPOPULARRECENT