Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / بھارتیہ ودیا بھون میں کل اردوکا عالمی مشاعرہ

بھارتیہ ودیا بھون میں کل اردوکا عالمی مشاعرہ

امریکہ و پاکستان کے شعراء کی شرکت ، سوامی گوڑ افتتاح کریں گے
حیدرآباد ۔ 22 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : انجمن محبان اردو تلنگانہ کے زیر اہتمام عالمی مشاعرہ 24 فروری کو 7-30 بجے شام بھارتیہ ودیا بھون کنگ کوٹھی پر منعقد ہوگا ، جس میں پاکستان کے انتہائی نامور شعراء حامد بھنساولی ، نوح عالم ، فیروز رشید ، شاہد انجم شرکت کریں گے ۔ حیدرآباد کے ڈاکٹر فاروق شکیل ، آغا سروش ، سردار سلیم ، ڈاکٹر مسعود جعفری ، نانک سنگھ نشتر ، محمد علی وفا ، راجیو ودوا ، محترمہ تسنیم جوہر وغیرہ شرکت کریں گے ۔ مشاعرہ کا افتتاح جناب سوامی گوڑ صدر نشین قانون ساز کونسل تلنگانہ کریں گے جب کہ مہمان خصوصی جناب محمد محمود علی نائب وزیر اعلی ، سدھاکر ریڈی ایم ایل سی ، محمد سلیم ایم ایل سی ، محمد فرید الدین سابق وزیر ، محمد مرتضی فاروقی اور اعزازی مہمان محمد عثمان شہید ، شجاعت علی ، حامد محمد خاں ، محمد مشتاق ملک ، شیام موہن ، سید محمود حسین ، محمد شاکر خاں ، محمد عارف ہوں گے ۔ سید مسکین احمد کنوینر محمد خلیق الرحمن صدر استقبالیہ کے بموجب انجمن نے محب اردو آنجہانی پروفیسر جے شنکر کو اردو دوستی کیلئے خراج پیش کرنے مشاعرہ کو ان کے نام موسوم کیا ہے ۔ داخلہ کی عام اجازت رہے گی ۔ حیدرآباد کے باذوق سامعین معہ احباب قبل از وقت اپنی نشستوں پر براجمان ہوں ۔۔

TOPPOPULARRECENT