Tuesday , November 13 2018
Home / ہندوستان / بھارت رتن بسم اللہ خاں کے فرزند ضامن حسین کا انتقال

بھارت رتن بسم اللہ خاں کے فرزند ضامن حسین کا انتقال

وارانسی ۔ 10 فبروری ۔( سیاست ڈاٹ کام ) بھارت رتن بسم اللہ خاں مرحوم کے تیسرے فرزند شہنائی نواز استاد ضامن حسین کا آج یہاں انتقال ہو گیا۔ وہ 74 سال کے تھے ۔ضامن حسین کے بیٹے شہنائی نواز اشفاق حیدر نے ’یو این آئی‘کو بتایا کہ آج صبح تقریباً چھ بجے اپنی رہائش گاہ واقع کالی محل پر انہوں نے آخری سانس لی۔ وہ کئی برسوں سے بیمار تھے ۔ کئی بیماریوں سے دوچار ضامن حسین کی طبیعت گذشتہ تین چار ماہ سے کچھ زیادہ ہی خراب تھی۔ ان کا علاج کاشی ہندو یونیورسٹی کے سر سندرلا ل اسپتال میں چل رہا تھا۔ پسماندگان میں بیوہ، چھ بیٹے اور پانچ بیٹیاں شامل ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT