Monday , November 20 2017
Home / سیاسیات / بھارت ماتا کی جئے نعرہ قوم پرستی کی بنیاد : سنگھ

بھارت ماتا کی جئے نعرہ قوم پرستی کی بنیاد : سنگھ

نئی دہلی 4 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) موافق آر ایس ایس جریدوں میں بھارت ماتا کی جئے کے نعرہ کو ہندوستانی قوم پرستی کی بنیاد ہے ۔ ملک مادر وطن ہے ۔ آر ایس ایس کے ترجمان جریدوں دی آرگنائزر اور پنچ جنیہ میں بی جے پی لیڈر مرلیدھر راؤ نے اس نعرہ کو والمیگی کی رامائن سے مربوط کرنے کی کوشش کی ہے اور کہا کہ رامائن میں ہی ملک کو مادر وطن کا درجہ دیا گیا ہے ۔ مرلیدھر راؤ نے بھارت ماتا کی جئے نعرہ کو ایک واقعہ سے مربوط کیا ہے جہاں رام کے پاس راون کو شکست دینے کے بعد لنکا ہی میں مقیم رہنے کا امکان موجود تھا تاہم انہوں نے اپنے وطن واپسی کو ترجیح دی تھی ۔ بی جے پی لیڈر نے ہندوستان کو مادر وطن کا درجہ دینے کی مدافعت کی اور اس میں کئی ویدوں کا تذکرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ زمین ہماری ماں ہے اور ہم اس کے سپوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم قوم کے تئیں زبردست جذبہ رکھتے ہیں اور ہماری قوم پرستی کی بنیاد بھارت ماتا کی جئے کا نعرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ والمیکی کی رامائن میں قوم کے تئیں زبردست جذبہ کا اظہار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جہاں تک ان کا تعلق ہے وہ پنڈت دین دیال اپادھیائے کے اکھنڈ بھارت کے نظریہ کی بھی تائید کرتے ہیں ۔ دین دیال نے کہا تھا کہ یہ صرف سیاسی نعرہ نہیں ہے  بلکہ یہ اپنے عقیدہ اور سمجھ کا معاملہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT