Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / بھارت ماتا کی جئے نعرہ لگانے والے ملازم کو نوٹس

بھارت ماتا کی جئے نعرہ لگانے والے ملازم کو نوٹس

احمد آباد 11 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) گجرات میں عوامی شعبہ کی گجرات منریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ساتھ پراجیکٹ کی شراکت دار ایک جنوبی کوریائی کمپنی نے اپنے ایک ملازم کو ’’ بھارت ماتا کی جئے ‘‘ نعرہ لگانے پرنوٹس جاری کردی ہے ۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس طرح کے نعروں کیلئے کمپنی پلیٹ فارم کو استعمال نہیں کیا جاسکتا ۔ جنوبی کوریائی سرکاری کمپنی کیپکو پلانٹ سرویس اینڈ انجینئرنگ کی جانب سے کچ ضلع میں ایک تھرمل پاور اسٹیشن کی نگرانی کی جاتی ہے ۔ کمپنی نے ایک جونئیر انجینئر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ایک موقع پر بھارت ماتا کی جئے نعرہ لگایا تھا جو کمپنی پلیٹ فارم پر مناسب نہیں ہے ۔ جب یہ معاملہ گجرات منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن تک پہونچا تو انتظامیہ نے فوری اپنی ملحقہ کمپنیوں کے نام ایک سرکلر جاری کردیا اور کہا کہ یہ نعرہ کسی بھی ہندوستانی کیلئے قومی فخر کا ہے اور وہ کہیں بھی نعرہ لگاسکتے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ دلیپ شری مالی نامی ملازم نے یہ نعرہ لگایا تھا اور کوریائی حکام زبان سمجھ میںنہ آنے کی وجہ سے پریشان ہوگئے تھے اور یہ نوٹس جاری کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT