Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / بھارت ماتا کی جئے نہ کہنے والوں کو آر ایس ایس شاکھاؤں کو بھیجا جائے

بھارت ماتا کی جئے نہ کہنے والوں کو آر ایس ایس شاکھاؤں کو بھیجا جائے

چندی گڑھ ۔ 5 (سیاست ڈاٹ کام ) ہریانہ کے وزیر انیل وج نے آج متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ بھارت ماتا کی جئے نہیں کہنا چاہتے انہیں آر ایس ایس کی شاکھاؤں کو بھیج دیا جانا چاہئے۔ ہریانہ کے وزیر صحت و اسپورٹس نے یہ بھی کہہ کر تنازعہ پیدا کیا کہ بھارت ماتا کی جئے کہنے میں کیا غلط ہے۔ یہ لوگ اگر یہ نعرہ نہیں لگاتے ہیں تو انہیں آر ایس ایس کی شاکھاؤں میں بھیجا جانا چاہئے۔ پانچ مرتبہ رکن اسمبلی رہنے والے انیل وج نے کہاکہ یہ وقت کا تقاضہ ہیکہ بچوں کو گیتا کی تعلیم دی جائے اور ملک کی تاریخ سے واقف کروایا جائے۔

TOPPOPULARRECENT