Thursday , September 20 2018
Home / ہندوستان / بھارت ماتا کی جئے کا نعرہ لگانے کیلئے مجبور کرنے کا مسئلہ

بھارت ماتا کی جئے کا نعرہ لگانے کیلئے مجبور کرنے کا مسئلہ

زبردستی کرنے والوں کے خلاف کوئی واضح قانونی کارروائی کا حوالہ نہیں
نئی دہلی۔ 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزارت قانون نے کہا ہیکہ اس کے پاس ایسا کوئی ریکارڈ نہیں ہے جس کے مطابق ’’بھارت ماتا کی جئے‘‘ کا نعرہ لگانے کیلئے کسی شہری کو مجبور کرنے والوں کے خلاف کسی قانونی کارروائی کاطریقہ کار تجویز کیا گیا ہے۔ یہ کیس حق معلومات کے تحت ایک درخواست گذار محمد عرفان سے متعلق ہے جنہوں نے اس وزارت سے یہ معلوم کرنے کی کوشش کی تھی کہ ’’بھارت ماتا کی جئے‘‘ بولنا آیا کسی شہری کیلئے قانونی لزوم ہے اور آیا کوئی شہری ان افراد کے خلاف کوئی قانونی کارروائی کرسکتا ہے جو یہ نعرہ لگانے کیلئے اس پر زبردستی کرتے ہیں۔ چیف انفارمیشن کمشنر آر کے ماتھر نے کہا کہ ’’مدعی علیہ (وزارت قانون) اس ضمن میں سی پی آئی او کے جواب مورخہ 19 اپریل 2016ء کا حوالہ دیتی ہے اور بیان کرتی ہے کہ انہوں نے درخواست گذار کو مطلع کیا تھا کہ 2005ء کے قانون معلومات کی دفعہ (f)2 کے تحت ایسی کسی معلومات کی تشریح نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی اس قانون کی دفعہ 2 کے فقرہ (i) میں شامل تشریح کے ریکارڈ کا کوئی حصہ ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT