Thursday , November 23 2017
Home / Top Stories / بھاری بارش کی وجہہ سے ممبئی ہوا مفلوج‘ حمل ونقل متاثر‘ ٹرانسپورٹ کے تمام راستے بند

بھاری بارش کی وجہہ سے ممبئی ہوا مفلوج‘ حمل ونقل متاثر‘ ٹرانسپورٹ کے تمام راستے بند

ممبئی: منگل کی صبح سے مسلادھار بارش نے ممبئی شہر میں عام زندگی کو مفلوج بنا کر رکھ دیا ہے‘ محکمہ سمکیات کے مطابق ائندہ چوبیس گھنٹوں تک یہاں پر بارش کا سلسلہ اسی طرح جاری رہنے کی توقع ہے۔

سال2005میں اسی طرح کی بارش نے ممبئی شہر کو ایک مقام پر روک دیاتھا‘ کئی گھنٹو ں تک شہر رکا ہوا تھا۔

ممبئی کے مختلف مقامات جیسے سیون‘ دادر ‘ ممبئی‘ سنٹرل کرلا‘ اندھیری‘ ساکیناکا‘ علاقوں میں اطلاع ہے کہ بارش نے سیلاب جیسے صورتحال پیدا کردی ہے۔ شہر میں سمندر کی طرح پانی سڑکوں پر اتر آیا ہے ‘ ٹرانسپورٹ نظام متاثر ہوا ہے وہیں پر گھنٹوں ٹریفک جام کی صورتحال کا مسافرین کو سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

جہاں پر ٹرانسپورٹ نظام سڑکوں پر متاثر ہے وہیں پر ٹرین سروسیس بھی بھاری بارش کی وجہہ سے شدید متاثرہوئے ہیں۔

سنٹرل ممبئی کی سڑکیں ندی کا منظر پیش کررہی ہیں۔ ریلوے منسٹر نے کہاکہ’’ شدید بارش کی وجہہ سے پٹریوں پر پانی جمع ہوگیا ہے ‘ ٹرینیں 15منٹ تاخیر سے چل رہی ہیں‘‘

TOPPOPULARRECENT