Saturday , October 20 2018
Home / شہر کی خبریں / بھاری مقدار میں دھماکو اشیاء ضبط ، 6 افراد گرفتار

بھاری مقدار میں دھماکو اشیاء ضبط ، 6 افراد گرفتار

چار افراد فرار ، شمس آباد ایس او ٹی کی کارروائی
شمس آباد 3 مارچ : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد ایس او ٹی ٹیم نے شمس آباد کے موضع سات امرائی میں دھاوا کرکے بھاری مقدار میں دھماکو اشیاء کو ضبط کیا اور چھ افراد کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب شمس آباد سات امرائی میں واقع افلیش یور ایماجنیشن وینچر میں ایس او ٹی شمس آباد نے دھاوا کرکے چھ افراد جن میں ونود 35 سالہ ساکن یوسف گوڑہ متوطن راجستھان ، ڈی گوپال 41 سالہ ساکن فلم نگر متوطن ناگر کرنول ، سرینو 30 سالہ ساکن فلم نگر متوطن ناگر کرنول ، وی راملو 50 سالہ ساکن ناگر کرنول ، واسو ستیہ نارائنا 30 سالہ ساکن سنتوش نگر ، ڈی سرینو 40 سالہ ساکن فلم نگر متوطن ناگر کرنول کو گرفتار کرلیا اور چار افراد جن میں موتی لال جین منیجنگ ڈائرکٹر ، پرمود جین ڈائرکٹر ، یوگ آنند انچارج اور ڈی تروپتی 39 سالہ ساکن فلم نگر متوطن کلواکرتی مفرور ہیں ۔ چھ افراد کے قبضہ سے بھاری مقدار میں دھماکو اشیاء ڈیٹونیٹرس 183 ، گلٹین اسٹکس 38 ، میگر باکس ایک ، بیاٹری شیل 6 ، بائنڈنگ وائر ، فلنگ راڈس 3 ، ڈرلنگ مشین ایک ، کمپریشر کرکیٹر 3 ، ہٹاچی گاڑی ایک ، ڈرلنگ راڈس 60 ، فلنگ ہولس میٹریل 100 ، بلاسٹنگ وائر 3 ، امونیہ پاوڈر 5 کیلو کو ضبط کرتے ہوئے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالہ کردیا ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا اور مفرور افراد کی تلاش شروع کردی ۔

TOPPOPULARRECENT