Wednesday , September 26 2018
Home / جرائم و حادثات / بھاری مقدار میں دھماکو اشیاء ضبط شمس آباد ایس او ٹی کی کارروائی

بھاری مقدار میں دھماکو اشیاء ضبط شمس آباد ایس او ٹی کی کارروائی

شمس آباد۔/17 فبروری، ( سیاست نیوز) شمس آباد ایس او ٹی ٹیم نے گگن پہاڑ میں واقع پریماوتی پیٹ کے ایک وینچر میں دھاوا کرتے ہوئے بھاری مقدار میں دھماکو اشیاء کے ساتھ پانچ افراد کو گرفتار کرکے شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کے بموجب گگن پہاڑ میں گوشالہ کے قریب ایک اراضی پر بھاری مقدار میں دھماکو اشیاء تیار کی جارہی تھی جس کو ایس او ٹی ٹیم نے دھاوا کرتے ہوئے ضبط کرلیا۔ جس میں ڈیٹونیٹر 83، جلیٹن اسٹکس 15، میگر باکس، بینڈنگ وائر 2، فلنگ راڈا، کمپریسر کٹر 2 ، ہٹاچی گاڑی 2، ٹپر شامل ہیں۔ گرفتار پانچ افراد میں وینکنا 31سالہ ساکن کرمن گھاٹ، یادیا 35سالہ حیدر گوڑہ، 41 سالہ ساکن اپرپلی، دیپک کمار 21الہ ساکن جھارکھنڈ اور رام جن پانڈے 21سالہ ساکن جھار کھنڈ شامل ہیں کو مقام سے گرفتار کرلیا گیا اور کملیش پٹیل، بابو راؤ، سرینو، کیشولو اور رمیش مفرور بتائے گئے جن کی تلاش کیلئے ایک ٹیم تشکیل دی گئی اور گرفتار افراد اور ضبط شدہ اشیاء کو شمس آباد آر جی آئی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT