Wednesday , May 23 2018
Home / دنیا / بھاری میک اپ کا استعمال قائدانہ احساس میں کمی کا باعث

بھاری میک اپ کا استعمال قائدانہ احساس میں کمی کا باعث

لندن۔ 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک اسٹڈی کے ذریعہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ خواتین میں میک اپ کے زیادہ استعمال سے ان کی مہارت میں کمی واقع ہوگی۔ ایک میگزین میں شائع شدہ تحقیقی مضمون میں بتایا گیا ہے کہ جب کوئی خاتون بہت زیادہ میک اپ کا استعمال کرتی ہے تو وہ اپنے اندر کی قائدانہ صلاحیتوں میں کمی لاتی ہے اور دوسروں پر منفی اثر ظاہر کرتی ہے۔ اس سلسلے میں قبل ازیں کی گئی تحقیقات کے مطابق خواتین میں میک اپ کے زیادہ استعمال کا مشورہ ان کی شہرت اور خوبصورتی میں اضافہ کیسے کرے گا۔ کرسٹوفر واٹیکنس جو یوکے میں ربرٹائی یونیورسٹی سے وابستہ ہیں، انہوں نے کہا کہ قدیم تحقیق سے یہ بات سامنے ائی تھی کہ خواتین کے خوبصورت چہرے الگ الگ نوعیت کے ہوتے ہیں۔ اب حالیہ تحقیق کے مطابق یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ کیلئے سیدھے سادھے چہرے کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کریں۔

TOPPOPULARRECENT