Wednesday , December 19 2018

بھانامتی کے شبہ میں پڑوسن نے پڑوسن پر حملہ کرکے ہلاک کردیا

حیدرآباد /20 فروری ( سیاست نیوز ) بھانامتی کے شبہ میں پڑوسن نے پڑوسن پر حملہ کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا ۔ یہ واقعہ ضلع رنگاریڈی کے دوما منڈل میں پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق دوما منڈل کے مانکرپلی گاؤں کی ساکن سائلو اماں نے گذشتہ روز اپنے مکان میں کپڑنے دھونے کے بعد اسے تار پر ڈالا تھا ۔ تھوڑی دیر بعد چند کپڑے اچانک غائب ہوگئے جس پر خوف و ہراسانی کا شکار سائیلو اماں نے اپنی پڑوسن راملو اماں پر شبہ ظاہر کیا اور برہمی کے عالم میں راملو اماں کے مکان پہونچی اور اسے شدید زدوکوب کیا جس سے وہ تاب نہ لاکر فوت ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق سائیلو اماں نے راملو اماں پر بھانامتی کے شبہ سے حملہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT