Wednesday , December 13 2017
Home / جرائم و حادثات / بھانجہ پر بیوی کے ساتھ تعلقات کا شک شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل ، پولیس مصروف تحقیقات

بھانجہ پر بیوی کے ساتھ تعلقات کا شک شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل ، پولیس مصروف تحقیقات

حیدرآباد /26 اگست ( سیاست نیوز ) بھانجے کی گھر میں موجودگی سے بیوی کے کردار پر شبہ نے ایک شخص کو قاتل بنادیا ۔ جس نے برہمی کے عالم میں اپنی بیوی کا قتل کردیا ۔ راجندر نگر کے علاقہ عطاپور میں آج یہ واردات پیش آئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ویرا ریڈی نامی شخص نے اپنی بیوی سنگیتا کا بے رحمی سے ساڑی کے ذریعہ گلہ گھونٹ کر قتل کردیا ۔ سنگیتا اور ویرا ریڈی ضلع نظام آباد کے متوطن بتائے گئے ہیں ۔ جو گذشتہ چند عرصہ قبل عطاپور راجندر نگر کے علاقہ ماروتی نگر منتقل ہوگئے تھے اور تین ماہ قبل ویرا ریڈی کا بھانجہ اپنے ماموں کے مکان رہنے کیلئے آیا تھا اور ریڈی کے مکان مقیم تھا ۔ بھانجہ کی مکان میں موجودگی سے ماموں کو اپنی بیوی کے کردار پر شبہ ہوگیا جس سے اس نے قتل کردیا ۔ پولیس راجندر نگر نے یہ بات بتائی اور مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT