Saturday , November 17 2018
Home / سیاسیات / بھاگوت سے امیت شاہ کی ملاقات

بھاگوت سے امیت شاہ کی ملاقات

ممبئی 2 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت سے آج مہاراشٹرا کے بھائیندر میں ملاقات کی۔ سنگھ کا تین روزہ اجلاس جاری ہے۔ شاہ 2 بجے شب شہر پہونچے تھے اور راست بھائیندر کے رام بھاؤ مہالگی پرابودھن روانہ ہوئے تھے۔ آر ایس ایس کی اکھل بھارتیہ کاریہ کاری منڈل بائیٹھک کا تین روزہ اجلاس آج دن میں ختم ہوا۔ آر ایس ایس کے ذمہ داران نے بھاگوت اور شاہ کے درمیان ہوئی بات چیت کی تفصیلات کے انکشاف سے انکار کردیا۔

TOPPOPULARRECENT