Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / بھاگوت نے موجودہ کوٹہ سسٹم پر بات نہیں کی :آر ایس ایس

بھاگوت نے موجودہ کوٹہ سسٹم پر بات نہیں کی :آر ایس ایس

نئی دہلی ۔ 21 ستمبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام)آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے تحفظات پالیسی پر نظرثانی کے سلسلے میں تبصرہ پر شدید ردعمل کے بعد آر ایس ایس نے وضاحت کی ہے کہ انھوں نے موجودہ کوٹہ سسٹم کے بارے میں بات نہیں کی بلکہ انھوں نے کہاکہ ہر شخص کو یہ کوشش کرنی چاہئے کہ تمام کمزور طبقات کو اس کے فوائد یقینی بنائیں ۔ آر ایس ایس نے یہ وضاحت اُس وقت کی جبکہ بی جے پی نے خود کو موہن بھاگوت کے تبصرے سے لاتعلق کرلیا۔ اس کے علاوہ پارٹی کو بہار میں نتیش کمار اور لالو پرساد یادو کی زیرقیادت عظیم تر سیکولر اتحاد سے مقابلہ درپیش ہے ۔ بہار انتخابات کے پیش نظر موہن بھاگوت کا تبصرہ بی جے پی کیلئے مہنگا ثابت ہوسکتا ہے ۔ آر ایس ایس کے ترجمان منموہن ویدیا نے ایک بیان میں کہاکہ آر ایس ایس سرسنچالک موہن بھاگوت نے اپنے انٹرویو میں کمزور طبقات کو موجودہ تحفظات کے بارے میں بات نہیں کی ۔ انھوں نے کہاکہ ہر شخص کو یہ کوشش کرنی چاہئے کہ سماج کے تمام طبقات کو تحفظات کے فوائد یقینی بنائیںجیسا کہ دستور سازوں کی خواہش تھی ۔ انھوں نے کہا کہ یہ انٹرویو تحفظات کے موضوع پر نہیں تھا بلکہ انسانیت کے بارے میں تھا اور اسی پس منظر میں اسے دیکھا جانا چاہئے ۔ لالو پرساد یادو اور جنتادل (یو )کے تیاگی نے آر ایس ایس پر شدید تنقید کرتے ہوئے یہ جاننا چاہا کہ کیا مودی حکومت تحفظات ختم کردے گی ۔ بھگوت نے آر ایس ایس ترجمان آرگنائزر کو دیئے گئے انٹرویو میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کی وکالت کی جس میں سیول سوسائٹیز کے نمائندوں کو شامل کیا جائے اور وہ تحفظات کے مسئلہ کا جائزہ لیں۔

TOPPOPULARRECENT