Tuesday , February 20 2018
Home / ہندوستان / بھاگوت کے ریمارکس کی غلط تشریح کی گئی

بھاگوت کے ریمارکس کی غلط تشریح کی گئی

آر ایس ایس کی وضاحت، فوج کے احترام کا دعویٰ
۔نئی دہلی ؍ اگرتلہ ۔12 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس نے وضاحت کی ہے کہ اس کے سربراہ نے ہندوستانی فوج سے سنگھ ( آر ایس ایس ) رضاکاروں کا تقابل نہیں کیا اور اس مسئلہ پر ان کے ریمارکس کی غلط تشریح کی گئی ہے ۔ آر ایس ایس اکھل بھارتیہ پرچار پرمکھ موہن وائیدیا نے اپنے بیان میں کہا کہ آر ایس ایس ورکرس کے گزشتہ روز بہار میں منعقدہ اجلاس میں بھاگوت کے ریمارکس میں عام افراد اور سنگھ کے رضاکاروں کے درمیان تقابل کیا گیا تھا اور کسی بھی صورت میں ہندوستانی فوج سے اس کا تقابل نہیں کیا گیا تھا ۔ بیان کے مطابق ’’سر سنچالک موہن بھاگوت کی مظفرپور ( بہار) میں کی گئی تقریر کی غلط تشریح کی گئی ہے ۔ بھاگوت نے کہا تھا کہ اگر ایسی کوئی صورتحال پیدا ہوتی ہے اور دستور اجازت دیتا ہے تو ہندوستانی فوج کو ایک سماج کی تعمیر کیلئے چھ ماہ درکار ہوں گے جبکہ آر ایس ایس کے رضاکار صرف تین دن میں یہ کام کرسکتے ہیں کیونکہ وہ باقاعدہ اور باضابطہ طورپر ڈسپلین پر عمل کیا کرتے ہیں ‘‘۔ بی جے پی کے جنرل سکریٹری رام مادھو نے جو خود بھی آر ایس ایس والینٹر رہے ہیں اگرتلہ میں کہا کہ بھاگوت نے غالباً اپنی تنظیم کی تیاری و مستعدی ظاہر کرنے کیلئے یہ تبصرہ کیا ہوگا ۔ مادھو نے کہاکہ وہ خود آر ایس ایس سے وابستہ ہیں اور اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان کی تنظیم بھی ہندوستانی فوج کی بہادری ، ایثار و قربانی کے لئے بے پناہ احترام کرتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT