Tuesday , November 21 2017
Home / مذہبی صفحہ / بھاگے ہوئے کو واپس بلانا

بھاگے ہوئے کو واپس بلانا

جناب محمد رضی الدین معظم

٭ اگر کوئی شخص بھاگ گیا ہو تو سورۂ قصص کی آیت ۱۳ لکھ کر چرخہ یا کوئی گھومنے والے پہیہ میں باندھ کر ساٹھ (۶۰) مرتبہ ہر روز چالیس دن تک اُلٹا گھمائیں، ان شاء اللہ تعالیٰ بھاگا ہوا شخص واپس آجائے گا۔
٭ اگر کوئی مرد یا عورت بھاگ گئی ہو تو دو رکعت نفل نماز پڑھ کر ایک سو انیس (۱۱۹) مرتبہ ہر روز چالیس دن تک سورۂ قصص کی آیت ۸۵ پڑھتے رہیں، ان شاء اللہ تعالیٰ بھاگا ہوا فرد واپس آجائے گا۔
٭ بھاگے ہوئے مرد یا عورت کو واپس بلانے کے لئے دو رکعت نفل نماز پڑھ کر ایک سو انیس ِ(۱۱۹) مرتبہ ’’یاحفیظ‘‘ پڑھیں، پھر ایک سو انیس (۱۱۹) مرتبہ سورۂ لقمان کی آیت ۱۶ پڑھیں۔ اللہ تعالیٰ پڑھنے والے کی گمشدہ چیز یا شخص کو اس کی طرف واپس پھیر دے گا۔
ایصالِ ثواب کا نفع
جس گھر میں کسی کا انتقال ہو جائے تو گھروالوں کے ذمہ دو کام ہیں، ایک تو یہ کہ مرنے والے کے لئے ایصال ثواب کیا جائے، کیونکہ اب وہ خود کوئی عمل نہیں کرسکتا، لہذا مرحوم کے نام صبح و شام ایصال ثواب کیا جائے۔ جسمانی اور مالی عبادت دونوں کا ثواب پہنچانا چاہئے۔ جسمانی ثواب یہ ہے کہ سورۂ یسین شریف یا تین مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھ کر ایصال ثواب کیا جائے، اس طرح روزانہ مرحوم کو ثواب پہنچتا رہے گا۔ حدیث شریف میں ہے کہ ’’ثواب کا تحفہ مرنے والے کو دنیا ومافیہا سے زیادہ محبوب ہوتا ہے‘‘ لہذا دنیا میں رہنے والوں کو چاہئے کہ وہ اپنے مرحومین کے لئے ایصال ثواب کرتے رہیں۔ ایصال ثواب کرنے والا اگر تین مرتبہ سورۂ اخلاص، تین مرتبہ سورۂ فلق اور تین مرتبہ سورۂ ناس پڑھ کر ایصال ثواب کرے تو اس کا ایک نفع یہ حاصل ہوگا کہ پڑھنے والا مخلوق کے شر سے محفوظ رہے گا اور کوئی آسیب یا کوئی حاسد اس کو نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ ’’یہ تینوں سورتیں ہر شر سے حفاظت کے لئے کافی ہیں‘‘۔ اگر صبح کو پڑھتا ہے تو شام تک حفاظت ہوگی اور شام کو پڑھتا ہے تو ساری رات محفوظ رہے گا۔ (مرسلہ)

TOPPOPULARRECENT