Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / بھدرادری کوتہ گوڑم اورکھمم میں آبی پروجیکٹس کی سطح میں قابل لحاظ اضافہ

بھدرادری کوتہ گوڑم اورکھمم میں آبی پروجیکٹس کی سطح میں قابل لحاظ اضافہ

حیدرآباد 19جولائی (یواین آئی ) گزشتہ دو دنوں کے دوران ہوئی بارش کے سبب تلنگانہ کے اضلاع بھدرادری کوتہ گوڑم اورکھمم میں آبی پروجیکٹس کی سطح میں قابل لحاظ اضافہ ہوا ہے ۔ اس بارش سے کسانوں میں مسرت کی لہر پائی جاتی ہے ۔مونیرو ندی میں زائد بہاو دیکھا گیا ۔اس کی سطح 17فیٹ تک جاپہنچی ۔بیارم ، پاکالا تالابوں کی آبی سطح میں بھی اضافہ در ج کیا گیا ہے ۔وائرا آبی پروجیکٹ کی آبی سطح میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔اس کی مکمل آبی سطح 18.4فیٹ ہے جبکہ اس کی موجودہ سطح آب 12.7فیٹ دیکھی گئی ہے ۔اسی طرح پالیرو ریزروائر کی سطح میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ علاوہ ازیں لنکا ساگر پروجیکٹ میں بھی زائد پانی کا بہاو دیکھاجارہا ہے ۔چرلہ منڈل کے تال پیرو پروجیکٹ میں بھی پانی کا زائد بہاو دیکھاگیا۔اس کے بعد اس کے 16دروازے کھول کر ایک لاکھ 35 ہزار کیوزک پانی کودریائے گوداوری میں چھوڑا گیا۔ پالونچہ منڈل کے انرسانی پروجیکٹ کی مکمل سطح آب 407فیٹ ہے جبکہ اس کی موجودہ آبی سطح 404فیٹ دیکھی گئی ہے ۔اس طرح گزشتہ دودنوں کے دوران ہوئی بارش کے سبب کسانوں میں مسرت کی لہر پائی جاتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT