Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / بھدرادری کے میونسپل کمشنر پر ٹی آر ایس کارکنوں کا حملہ

بھدرادری کے میونسپل کمشنر پر ٹی آر ایس کارکنوں کا حملہ

بلااجازت فلکسیزہٹانے حکومت کے احکام پر عمل آوری کا شاخسانہ
حیدرآباد ۔ 25ستمبر ( پی ٹی آئی ) بھدرادری کتہ گوڑم میں ٹی آر ایس کارکنوں نے اپنی پارٹی کے بیانرس ہٹانے کیلئے میونسپل کمشنر کے احکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان( کمشنر) کو زدوکوب کیا ۔ یلندو کے میونسپل کمشنر ایم روی بابو نے کہا کہ حکومت تلنگانہ کی ہدایات کے مطابق پارٹی فلیکسیز ہٹانے کی ہدایت کیت ھی جو غیر مجاز طور پرلگائے گئے تھے ۔ انہوں نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ ’’ ان فلیکسیز اور بیانرس لگانے کی اجازت نہیں لی گئی تھی جس کے باوجود انہوں نے ( ٹی آر ایس کارکنوں) نے یہ لگایا تھا ۔ ہمارے پاس ان فلیکسیز کو ہٹانے کیلئے حکومت کے واضح احکام تھے جن کے مطابق عمل کیا گیا ۔ ہم نے کل شام ان فلیکسیز کو نکال دیا تھا اور چند مقامی ٹی آر ایس قائدین نے آج صبح میرے گھر پہنچ کر مجھے زدوکوب کیا ۔ جس کی شکایت پولیس میں درج کروائی گئی ہے ۔ اس دوران ٹی آر ایس کارکنوں نے میونسپل کمشنر پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کے بارے میں بدکلامی کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT