Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / بھروچ قتل ’’ڈی کمپنی‘‘ کی سازش: این آئی اے

بھروچ قتل ’’ڈی کمپنی‘‘ کی سازش: این آئی اے

احمد آباد۔/11مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) گجرات کے بھروچ میں گذشتہ سال دو بی جے پی لیڈرس کا قتل ’’ ڈی کمپنی ‘‘ کی طرف سے چلائے جارہے بین الاقوامی دہشت گرد موڈیول کی سازش کا ایک حصہ تھا۔ اس کا مقصد فرقہ وارانہ جذبات بھڑکانا تھا۔ نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی ( این آئی اے ) نے اس مقدمہ میں چارج شیٹ پیش کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔ ایجنسی نے پرنسپال جج پی بی دیسائی کی عدالت میں ہفتہ کو 10ملزمین کے خلاف چارج شیٹ پیش کی ۔ آج وکلائے دفاع کو یہ چارج شیٹ حوالے کی گئی۔ این آئی اے نے کہا کہ تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ بین الاقوامی دہشت گردی موڈیول نے سماج کے مخصوص طبقہ سے تعلق رکھنے والے منتخبہ افراد کو ہلاک کرنے کی سازش تیار کی تاکہ انہیں دہشت زدہ اورفرقہ وارانہ جذبات کو بھڑکایا جاسکے۔بی جے پی کے سابق صدر بھڑوچ اور سینئر آر ایس ایس رکن سریش بنگالی کے علاوہ جنرل سکریٹری بھارتیہ جنتا یووا مورچہ ضلع یونٹ پرگنیش مستری کو بھروچ میں 2نومبر 2015کو دو بندوق برداروں نے گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT