Monday , February 19 2018
Home / ہندوستان / بھنسالی کی ’پدماوتی ‘ کو جاوید اختر ، کرن جوہر کی تائید

بھنسالی کی ’پدماوتی ‘ کو جاوید اختر ، کرن جوہر کی تائید

نئی دہلی ۔ 11 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر نغمہ نگار جاوید اختر اور فلمساز کرن جوہر سنجے لیلا بھنسالی کی تائید و حمایت میں آگے آئے ہیں ، کیونکہ اُنھیں اپنی تاریخی واقعہ پر مبنی فلم ’’پدماوتی‘‘ کی ریلیز سے قبل بعض مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ اختر اور جوہر نے کہاکہ فلمیں محض اظہارو خیال کا ذریعہ ہوتے ہیں اور ان کو تاریخ کی تشریح کے تناظر میں نہیں دیکھنا چاہئے ۔ مختلف گروپوں جن میں اکثریت راجپوت کمیونٹی کی ہے ، اُنھوں نے بھنسالی کو مورد الزام ٹھہرایا کہ اس فلم میں جس کے مرکزی کردار دیپیکا پڈوکون ، شاہد کپور اور رنویر سنگھ ہیں ،تاریخی حقائق کو توڑمڑوڑ کر پیش کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT