Tuesday , June 19 2018
Home / خواتین کا صفحہ / بھنویں بنانے میں احتیاط برتیں

بھنویں بنانے میں احتیاط برتیں

خوبصورت بھنویں آنکھوں کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیتی ہیں۔ عموما میک اپ کے دوران خواتین اپنی بھنووں پر توجہ نہیں دیتیں جس کی وجہ سے ان کا چہرہ اپنی خوبصورتی کھو دیتا ہے ۔ تھریڈنگ کرتے وقت بہت زیادہ مہارت اور توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔

کیونکہ اگر ایک بال بھی غلط نکل جائے تو شیپ خراب ہوجاتی ہے کوشش کریں کہ بھنویں زیادہ باریک نہ ہوں، کمان دار آنکھوں کی شیپ سے مطابقت رکھتی ہوئی بھنویں خوبصورت لگتی ہیں۔ خواتین بھنووں کو سیدھا کرنے کے لئے برش استعمال کرتی ہیں لیکن وہ برش اتنی زور سے پھیرتی ہیں کہ بال ٹوٹ جاتے ہیں ۔ باریک بھنووں کو موٹا کرنے کیلئے آئی برو پنسل سے ہلکا سا شٹر بھر لیں ۔ پہلی مرتبہ بھنویں کسی ماہر بیوٹیشن سے بنوائیں تا کہ ان کی شیپ اچھے طریقے سے بن سکے بعد میں یہی شیپ آپ خود بھی بناسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT