بھوانی نگر میں خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /3 اپریل ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ بھوانی نگر میں ایک نوبیاہتا نے کل رات مبینہ طور پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ 20 سالہ تبسم بیگم جو صدیقی نگر علاقہ کے ساکن سید علیم کی بیوی تھی نے کل رات انتہائی اقدام کرتے ہوئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ تبسم بیگم اور سید علیم کی شادی 23 جنوری سال 2014 کو ہوئی تھی ۔ شادی کے چند روز بعد اس خاتون کو شوہر اور ساس مبینہ طور پر ہراساں کررہے تھے اور ان کی ہراسانیوں سے تنگ آکر خاتون نے انتہائی اقدام کیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT