Wednesday , December 19 2018

بھوانی نگر پولیس کو گمشدہ خاتون کے رشتہ داروں کی تلاش

حیدرآباد ۔ /20 فبروری (سیاست نیوز) بھوانی نگر پولیس کے بموجب ایک گمشدہ خاتون ریشما جو اپنا گھر آشرم بھرت پور راجستھان میں موجود ہے کے رشتہ دار پرانے شہر کے علاقے تالاب کٹے سے تعلق رکھتے ہیں ۔ سب انسپکٹر مسٹر ٹی سریدھر نے بتایا کہ گمشدہ خاتون ریشما کے قریبی رشتے دار انکوش میاں اور حسینہ بی اور ان کے بیٹے قیوم ، خلیل اور شکیل جو پیشہ سے باؤرچی ہے میر کا دائرہ مغل پورہ کے ساکن ہیں ۔ پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ اس خاتون کے رشتے دار کا پتہ چلنے پر اس موبائیل فون نمبر 9490616800 پر ربط پیدا کریں اور اس خاتون کو اس کے متعلقہ رشتہ داروں کے حوالے کرنے میں مدد کریں ۔

TOPPOPULARRECENT