Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / بھوبھانیشور کے میئر کی گرفتاری کا مطالبہ

بھوبھانیشور کے میئر کی گرفتاری کا مطالبہ

بند کے دوران حکمراں بی جے ڈی اور بی جے پی کارکنوں میں تصادم
بھوبھانیشور ۔ 21 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) حکمراں بیجو جنتا دل اور بی جے پی کے کارکنان آج یہاں بند کے دوران متصادم ہوگئے جبکہ حریف پارٹی نے بھوبھانیشور کے میئر اننت نارائن جنیا کا سیکس کلپ منظر عام پرآنے کے بعد انہ یں عہدہ سے ہٹادینے اور گرفتاری کے مطالبہ پر یہ احتجاج کیا تھا ۔ بی جے پی ورکرس ایک روزہ بند منانے کیلئے سڑکوں پر دھرنا اور پکٹنگ کر رہے تھے کہ بی جے ڈی کارکنان جس میں طلباء تنظیم کی بھی بند کے خلاف موٹر سیکل ریالی نکالی جس کے باعث ماسٹر کینٹن اور رام مندر چورہا کے قریب حریف گروپوں میں ہاتھا پائی ہوگئی۔ رام مندر اور سریا اسکوار کے درمیان واقع سڑک عملاً محاذ جنگ کا منظر پیش کر رہی تھی جہاں پر حکمراں جماعت کے کارکنان بی جے پی ورکرس پر قابو پانے کی کوشش میں تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ متحارب گروپ کے ارکان نے ایک دوسرے پر لاٹھیوں سے حملہ اور سنگباری کردی اور تصادم کے دوران بعض گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔ شہر میں صبح تا شام بند کے باعث عام زندگی متاثر ہوگئی جبکہ دکانات اور تجارتی ادارے بند رکھے گئے ۔ بی جے پی کارکنوں کی جانب سے سڑکوں پر احتجاج اور ٹائروں کو جلادینے سے ٹریفک درہم برہم ہوگئی۔ سرکاری اور خانگی دفاتر میں بھی ملازمین کی حاضری بہت کم دیکھی گئی ۔ سیاسی جھڑپوں کی اطلاع ملتے ہی پولیس کمشنر وائی بی کھرابند آر ڈی سی پی ستیہ برت بھوئی جائے وقوع پہنچ کر حالات پر قابو پالیا اور مختلف مقامات پر تشدد میں ملوث 50 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ بی جے پی نے شہر کے میئر کی ایک سیکسی کلپ منظر عام پرآنے اور ایک انجنیئرنگ طالب علم اشوتوش کی موت میں ان کے مبینہ رول پر گرفتاری کے مطالبہ پر یہ بند منایا تھا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT