Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / بھوشن اور یادو کی عاپ کی کمیٹی سے علحدگی کا امکان

بھوشن اور یادو کی عاپ کی کمیٹی سے علحدگی کا امکان

قومی عاملہ کے اجلاس میں فیصلہ ، سینئر قائد سنجئے سنگھ کی پریس کانفرنس

قومی عاملہ کے اجلاس میں فیصلہ ، سینئر قائد سنجئے سنگھ کی پریس کانفرنس
نئی دہلی ۔ 2 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی میں اختلافات آج کھل کر سامنے آگئے جب کہ قیادت نے کہا کہ وہ ناراض ارکان جیسے پرشانت بھوشن اور یوگیندر یادو کے خلاف قومی عاملہ کے اجلاس میں جو چہارشنبہ کو مقرر ہے کارروائی کی تیاریاں کررہی ہے ۔ انھیں پارٹی کے اعلیٰ ترین فیصلہ ساز ادارہ سیاسی اُمور کمیٹی کی رکنیت سے علحدہ کیا جاسکتا ہے ۔ اس بات کے اشارے مل رہے ہیں کہ پارٹی کے سخت گیر عناصر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ یادو اور بھوشن حالانکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرنے والے سینئر قائد سنجے سنگھ نے اُن کے نام نہیں لئے ، چاہتے تھے کہ چیف منسٹر اروند کجریوال کو پارٹی کے کنوینر کے عہدہ سے علحدہ کردیا جائے ۔ مکتوبات کے صحافیوں کو افشاء پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے سیاسی اُمور کمیٹی کے رکن نے کہا کہ مسائل پر پارٹی میں داخلی طورپر تبادلۂ خیال ہونا چاہئے ، اُس کے بعد ہی ذرائع ابلاغ کو ان کی اطلاع دی جاسکتی ہے ۔ انھوں نے اعلان کیا کہ پارٹی کی قومی عاملہ کا اجلاس چہارشنبہ کو منعقد ہوگا جس میں تمام مسائل بشمول پارٹی میں اختلافات کے مسئلہ کی یکسوئی کی جائے گی ۔ انھوں نے دونوں سیاسی قائدین کو سیاسی اُمور کمیٹی سے علحدہ کردینے کے بارے میں سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا۔ انھوں نے کہا کہ وہ تاریخ کا اعلان صرف اجلاس میں کریں گے ۔ کیا میں نے اُن فیصلوں کا اعلان کیا ہے جو اس اجلاس میں کئے جائیں گے ۔ امکان ہے کہ کجریوال کیمپ تجویز پیش کرے گا کہ بھوشن اور یادو کو کمیٹی سے علحدہ کردیا جائے۔ شمال مشرقی ہند کے رکن اور پارٹی قائد نوین جئے ہند جن کے تعلقات یادو کے ساتھ کشیدہ ہیں کہا کہ وہ یادو کو کمیٹی سے علحدہ کردینے کی تجویز پیش کریں گے ۔ انھوں (یادو ) نے تجویز پیش کی ہے کہ انھیں پارٹی سے قائد کردیا جائے لیکن اس تجویز کو اکثریت رائے سے شکست ہوئی ۔ کجریوال کے کٹر حامی جئے ہند نے ذرائع ابلاغ کو مکتوبات کے افشاء پر ناراضگی ظاہر کی اور کہا کہ اس پر بھی پارٹی میں داخلی طورپر غور کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT