Saturday , September 22 2018
Home / سیاسیات / بھوشن کے تبصروں پر عام آدمی پارٹی ،کانگریس کی تنقید کا نشانہ

بھوشن کے تبصروں پر عام آدمی پارٹی ،کانگریس کی تنقید کا نشانہ

نئی دہلی۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)عام آدمی پارٹی پر اپنی تنقید میں شدت پیدا کرتے ہوئے کانگریس نے آج کہا کہ پارٹی کے بانی رکن شانتی بھوشن نے دعویٰ کیا ہے کہ عام آدمی پارٹی میں ’’ہر شخص ٹھیک نہیں ہے اور دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے ٹکٹوں کی تقسیم میں کئی نقائص ہیں۔ کانگریس کے جنرل سیکریٹری اجئے ماکن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ حقی

نئی دہلی۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام)عام آدمی پارٹی پر اپنی تنقید میں شدت پیدا کرتے ہوئے کانگریس نے آج کہا کہ پارٹی کے بانی رکن شانتی بھوشن نے دعویٰ کیا ہے کہ عام آدمی پارٹی میں ’’ہر شخص ٹھیک نہیں ہے اور دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے ٹکٹوں کی تقسیم میں کئی نقائص ہیں۔ کانگریس کے جنرل سیکریٹری اجئے ماکن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ حقیقت پر مبنی بیان ہے۔ انتہائی بدبختی کی بات ہے کہ عام آدمی پارٹی کرپشن کے مقابلے کیلئے قائم کی گئی تھی لیکن اب اسی میں ٹکٹوں کی فروخت دیکھی جارہی ہے، تاہم انہوں نے بھوشن کے اس مطالبہ کے بارے میں کچھ بھی کہنے سے گریز کیا جس میں شانتی بھوشن نے کہا تھا کہ کجریوال کو کنوینر کے عہدہ سے علیحدہ کردیا جانا چاہئے۔ماکن نے صرف اتنا کہا کہ یہ اُن کی پارٹی کا داخلی معاملہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT