Wednesday , December 12 2018

بھولا نگر میں مقتول کے بھائی پر حملہ ناکام

حیدرآباد۔/12نومبر، ( سیاست نیوز) بنجارہ ہلز کے علاقہ بھولا نگر میں کل رات ایک مکان پر حملہ کا ایک اور واقعہ پیش آیا۔ یاد رہے کہ اس طرح کے ایک واقعہ میں گزشتہ ماہ نعیم خاں نامی شخص کا قتل کردیا گیا تھا اور حملہ آوروں نے نعیم خاں کے بھائی سلیم خاں کو اس بار اپنے حملہ کا نشانہ بنایا تاہم پڑوسیوں کی بروقت چوکسی اور مداخلت سے حملہ آور فرار ہ

حیدرآباد۔/12نومبر، ( سیاست نیوز) بنجارہ ہلز کے علاقہ بھولا نگر میں کل رات ایک مکان پر حملہ کا ایک اور واقعہ پیش آیا۔ یاد رہے کہ اس طرح کے ایک واقعہ میں گزشتہ ماہ نعیم خاں نامی شخص کا قتل کردیا گیا تھا اور حملہ آوروں نے نعیم خاں کے بھائی سلیم خاں کو اس بار اپنے حملہ کا نشانہ بنایا تاہم پڑوسیوں کی بروقت چوکسی اور مداخلت سے حملہ آور فرار ہوگئے۔ مقامی ذرائع اور مقتول نعیم خاں کے افراد خاندان نے مبینہ طور پر عمران اور اس کے ساتھیوں کو حملہ آور قرار دیا ہے اور اس کے خلاف پولیس میں شکایت کردی۔ انسپکٹر بنجارہ ہلز مسٹر مرلی کرشنا نے بتایا کہ پولیس بھولا نگر نے واقعہ کے خلاف شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران اور اس کے ساتھیوں کے خلاف شکایت وصول ہوئی ہے۔ پولیس ہر زاویہ سے اس کیس کی تحقیقات میں مصروف ہے۔

TOPPOPULARRECENT