Friday , September 21 2018
Home / ہندوستان / بھومی پوجن تنازعہ:بی جے پی کونسلر اور ایم ایل اے میں توتومیں میں اور ہاتھا پائی

بھومی پوجن تنازعہ:بی جے پی کونسلر اور ایم ایل اے میں توتومیں میں اور ہاتھا پائی

بھوپال9جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے پاس کولار علاقے میں ایک سڑک کے بھومی پوجن پروگرام کو لے کر ایک کونسلر کے شوہر شیام مینا اور علاقائی ممبر اسمبلی رامیشور شرما کے درمیان جم کر جھگڑا ہوا اور پھر ھاتھاپائی کی نوبت نے حکمراں پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کی کرکری کرا دی۔اتوار کو ایم پی آلوک سنجر کے ساتھ بی جے پی کے دبنگ مانے جانے ممبر اسمبلی رامیشور شرما سڑک کے بھومی پوجن پروگرام میں پہنچے تھے . وہاں پر کونسلر من پھول مینا، ان کے شوہر شیام مینا اور ان کے حامی پہلے سے راستہ روک کر کھڑے ہو گئے ۔ ممبر اسمبلی سڑک کے بھومی پوجن کے لئے آگے بڑھنا چاہتے تھے ، لیکن کونسلر کے شوہر اور مقامی بی جے پی لیڈر شیام مینا نے ان کا راستہ روکتے ہوئے کہا کہ سڑک کونسلر فنڈ سے بنی ہے ، اس لیے اس کا بھومی پوجن وہی لوگ کریں گے . جبکہ ایم ایل اے اور ایم پی بھی اس کا بھومی پوجن کرنا چاہتے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT