Sunday , February 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بھونگیر میں چھ ماہ قبل قتل کا معمہ حل

بھونگیر میں چھ ماہ قبل قتل کا معمہ حل

شوہر کے ہاتھ بیوی کے قتل کا انکشاف ‘ ڈی سی پی رامچندرا ریڈی کی پریس کانفرنس

بھونگیر ۔ 12؍ نومبر (ڈسٹرکٹ نیوز) چھ ماہ کی نو بیاتہا عورت کے پراسرار قتل کے معمہ کو انجام تک پہنچانے میں راجہ کونڈہ پولیس کو کامیابی ملی ۔ کال ڈیٹا کی جانچ سے قاتل کی گرفتاری اور یمانڈ ‘ راچہ کونڈہ کمشنریٹ کے بھونگیر زون ڈی سی پی رامچندراریڈی نے ہفتہ کی شام بی بی نگر پولیس اسٹیشن میں منعقدہ پریس میٹ میں قاتل کو میڈیا کے روبرو پیش کرتے ہوئے تفصیلات بتائیں۔ واقعات کے بموجب یادادری بھونگیر ضلع کے بی بی نگر منڈل کے موضع نیمرگوملا کے علاقے میں اکٹوبر میں ہوئے قتل کی واردات کے معمہ کو بھونگیر رورل سی آئی ارجویتا اور بی بی نگر ایس آئی سریش کمار ‘ آئی ڈی پارٹی پردیپ اور شیخ مولانا کانسٹبلس کی ٹیم نے قتل کے معمہ کو حل کرتے ہوئے اس کے منطقی انجام تک پہنچایا ۔ تفصیلات کے مطابق مدھیہ پردیش کے چتراکوٹ کے موضع لوتھان ٹیکورا کے متوطن دھنی رام راجپوت عرف دیپک سنگھ 20 سال اور اسی علاقہ کی لڑکی جیوتی سنو نے گھر والوں کی مرضی کے خلاف شادی کی ۔ اور تقریباً چار ماہ تک اپنے ہی وطن میں مقیم رہے ۔ دونوں گھرانوں نے انہیں قبول نہیں کیا اور اکثر ان میں تناؤ اور جھگڑے ہوتے تھے ۔ بالآخر یہ نوبیاتہا جوڑا ‘ یادادری بھونگیر ضلع کے بی بی منڈل کے موضع نیمر گو ملا منتقل ہوگیا ۔ اور کچھ دن اینٹ کی بھٹی میں مزدوری کے بعد لکشمی مل بورڈ کمپنی میں مزدوری کر رہے تھے ۔ شوہر کی شراب نوشی پر اعتراض سے اکثر ان دونوں میں جھگڑے ہوتے تھے ۔ بالآخر یہ جوڑا 18؍ اکٹوبر کو وطن واپس ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ اور ایک دن پہلے دعوت کرلئے جس میں شراب نوشی کے بعد شوہر اور بیوی میں کسی بات پر تکرار ہوئی ۔ نشہ میں دھت شوہر نے بیوی کے سر پر لاٹھی سے حملہ کیا اور بیوی جائے واردات پر ہی ہلاک ہوگئی ۔ اس کے بعد قاتل شوہر دھن رام راجپوت نے مقتولہ بیوی کی نعش کو ٹھکانے لگانے کیلئے نعش کو پتھر سے باندھ کر قریب میں واقع نہر میں پھینک دیا اور فرار ہوگیا ۔ بھونگیر زون ڈی سی پی نے سی آئی ارجونیا اور ایس آئی ستیش کمار کی ستائش کرتے ہوکانسٹبلس پردیپ اور شیخ مولانا کو فی کیس پانچ ہزار روپئے نقد انعام سے بھی نواز کر مزید راچہ کونڈہ پولیس کمشنر سے ان کے کارہائے نمایاں پر سفارش بھی کی ہے ۔ ایس موقع پر اے سی پی جتیندر ریڈی ‘ سی آئی ‘ ایس آئی و دیگر بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT