Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / بھونگیر نعیم نے بہت بڑا منصوبہ بنایا لیکن خدا کا فیصلہ کچھ اور تھا …

بھونگیر نعیم نے بہت بڑا منصوبہ بنایا لیکن خدا کا فیصلہ کچھ اور تھا …

دو مہینوں میں 200 کروڑ روپئے بٹورنے کا جنون جان لیوا ثابت ہوا
سیاسی قائدین اور صنعتکاروں سے مال بٹور کر روپوشی کی زندگی گزارنے کا خواب المناک موت میں بدل گیا
حیدرآباد 9 اگسٹ (این ایس ایس) انگریزی زبان کی یہ ضرب المثل کہاوت نے کہ بندہ چاہتا ہے اور خدا کرتا ہے لیکن بھونگیر نعیم کے معاملہ میں ایسا نہیں ہوا۔ گزشتہ روز محبوب نگر کے شاد نگر ٹاؤن میں پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک ہونے والے گینگسٹر اور سابق ماؤنواز کے انجام پر خدا نے کوئی دوسرا ہی فیصلہ کیا تھا اور نعیم نے اس سے کچھ مختلف منصوبہ بنایا تھا۔ خوفناک گینگسٹر کے گرفتار شدہ ارکان خاندان سے پولیس پوچھ گچھ کے دوران چونکا دینے والے انکشافات ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ بھونگیر نعیم اندرون دو ماہ 200 کروڑ روپئے جمع کرنے کے بعد پرسکون انداز میں روپوشی کی زندگی گزارنے کا فیصلہ کرچکا تھا۔ وہ پولیس کو یہ انتہائی شرمناک تفصیلات بھی موصول ہوئی ہیں کہ بھونگیر نعیم کمسن لڑکیوں کو خریدا کرتا تھا اور اپنی جنسی ہوس کی تکمیل کے بعد دیگر ٹولیوں کو فروخت کیا کرتا تھا۔ اس نے کئی لڑکیوں کو شارپ شوٹنگ کی تربیت دینے کے بعد اپنی خفیہ پناہ گاہوں کی حفاظت و نگرانی کی ذمہ داری بھی دی تھی۔ ماؤنواز سے پولیس مخبر اور پولیس مخبر سے جرائم کی دنیا کا سرغنہ بننے والا بھونگیر نعیم دو مہینے میں 200 کروڑ روپئے جمع کرنے کے مقصد سے نہ صرف صنعت کاروں اور بزنس مینس کو بلکہ عوامی منتخب نمائندوں (ارکان پارلیمنٹ و ارکان اسمبلی) کو بھی جان کی دھمکیاں دینے لگا تھا۔ انکاؤنٹر کے پہلے ہی دن پولیس نے مختصر دھاوؤں کے دوران 1,680 کروڑ روپئے مالیتی 137 جائیدادوں کو اصل دستاویزات کے ساتھ ضبط کئے ہیں۔ نعیم کی ساس سلطانہ کے قبضہ میں دیگر 430 جائیدادوں کی دستاویزات موجود تھیں۔ اغواء، قتل، غارت گری، جبری وصولی اور دیگر جرائم کی دنیا میں ربع صدی تک ہلچل مچائے رکھنے والے بھونگیر نعیم نے کئی بڑے اور بااثر آدمیوں کو دھمکیاں دیتے ہوئے ان کی سینکڑوں ایکر اراضیات پر قبضہ کرلیا تھا۔ وہ آندھراپردیش اور تلنگانہ کے علاوہ اڈیشہ اور چھتیس گڑھ میں بھی کئی جائیدادیں بنا چکا تھا۔ حیدرآباد کے کنڈا پور علاقہ میں جہاں ایک عام آدمی 100 گز زمین خریدنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا اس پاش علاقہ میں بھونگیر نعیم 69 ایکر اراضی کا مالک بن چکا تھا۔ اس اراضی کی قیمت 1000 کروڑ روپئے بتائی گئی ہے۔ پولیس کی کئی ٹیمیں مصروف تحقیقات ہیں اور مزید کئی چونکا دینے والے انکشافات متوقع ہیں۔ (متعلقہ خبریں اور تصویریں صفحہ 8 پر)

TOPPOPULARRECENT