Wednesday , December 13 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بھونگیر نعیم کی ہلاکت سے لینڈ گرابرس میں تشویش

بھونگیر نعیم کی ہلاکت سے لینڈ گرابرس میں تشویش

لینڈ گرابرس ‘ رئیل اسٹیٹ تاجرین پر پولیس کی نظر
قاضی پیٹ ۔ 11اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بدنام زمانہ سابق نکسلائٹ بھونگیر نعیم انکاؤنٹر واقعہ سے کئی لینڈ گرابرس بالخصوص رئیل اسٹیٹ کاروبار چلانیوالے افراد میں تشویش کا ماحول پیدا ہوگیا ہے ۔ نعیم انکاؤنٹر واقعہ سے ریاست تلنگانہ بالخصوص آندھراپردیش ‘ بنگلور ‘ مہاراشٹرا و دیگر ریاستوں میں سنسنی خیز خبر پھیل گئی ۔ نعیم انکاؤنٹر میںملوث 3ساتھیوں کے ذریعہ پولیس کو اہم سراغ دستیاب ہورہے ہیں جس میں کئی آئی پی ایس آفیسرس بالخصوص الکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے صحافیوں کے نام بھی تحقیقات کے دوران معلوم ہوئیں ۔ واضخ رہے کہ محبوب نگر کے قدیم شاہراہ نمبر 7فاروق نگر ‘ شند نگر میں واقع ملینیم ٹاؤن شپ کے پاس پیر کی شب ایک پولیس انکاؤ۔ٹر میں نعیم کو مار گرایا ۔ بعدازاں اس واقعہ سے سارے ریاستوں میں سنسنی پھیل گئی ۔ سی آئی ڈی اور سی بی آئی کی اسپیشل ٹیمیں بھی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ اس انکاؤنٹر سے ریاست تلنگانہ کے سارے لینڈ گرابرس پر پولیس کی کڑی نظر رکھی جارہی ہے ۔ عوام کو ہراساں کرنے والے رئیل اسٹیٹ تاجرین پر پی ڈی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے جانے کیلئے تلنگانہ ڈی جی پی انوراگ شرما نے ہدایت دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT