Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / بھونگیر نعیم کی 1500کروڑ مالیتی جائیداد کا انکشاف

بھونگیر نعیم کی 1500کروڑ مالیتی جائیداد کا انکشاف

ایس آئی ٹی کی تلاشی مہم، اراضیات کے اصلی دستاویزات ، ہیرے کی انگوٹھی ، AK47 دستیاب

حیدرآباد 10 اگسٹ (سیاست نیوز) بھونگیر نعیم کی غیر قانونی سرگرمیوں کی تحقیقات کیلئے تشکیل دی گئی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے آج اُس کے مکان کی پھر ایک مرتبہ تفصیلی تلاشی لی۔ ایس آئی ٹی سربراہ انسپکٹر جنرل وائی ناگی ریڈی کی قیادت میں ایس آئی ٹی عہدیدار نعیم کے مکان پہونچ کر اُس کے بیڈ روم کی تلاشی لینے پر کونڈہ پور علاقہ سے تعلق رکھنے والے 1500 کروڑ مالیتی جائیداد کا انکشاف ہوا۔ حفیظ پیٹ ریلوے ٹریک سے متصل کونڈہ پور سروے نمبر 86 ، 87 میں جملہ 69 ایکر اراضی ہے جس کی مالیت فی ایکر 20 کروڑ بتائی جاتی ہے۔ مذکورہ اراضی پر بعض مقدمات بھی دائر کئے گئے تھے جو عدالتوں میں زیردوران ہے۔ ایس آئی ٹی نے آج کی تلاشی کے دوران اُس کے بیڈ روم سے بڑی تعداد میں 60 سے زیادہ اراضیات کے اصلی دستاویزات، ہیرے کی انگوٹھی اور ایک AK-47 رائفل بھی ضبط کی ہے۔ ریاست بھر میں نعیم اور اُس کی گینگ سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد کو حراست میں لئے جانے کی اطلاع ہے اور پولیس نے آج نعیم کے گوا میں واقع ایک گیسٹ ہاؤز کے سکیورٹی گارڈ محمد خواجہ کو حراست میں لے لیا جبکہ اُس کے دیگر حامی سریش، سدھاکر اور قیوم کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ واضح رہے کہ نعیم کے ارکان خاندان بشمول اُس کی بیوی اور بچوں کو پہلے ہی حراست میں لیا جاچکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT