Sunday , February 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / بھونیشورکمار اورشکھردھون کو آرام

بھونیشورکمار اورشکھردھون کو آرام

 

ممبئی۔22 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) بی سی سی آئی کی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹسٹ میچ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا اور اوپنر شکھر دھون اور فاسٹ بولر بھونیشور کمار کو آرام دیا گیا ہے۔بی سی سی آئی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دھون اور کمار نے سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ سے درخواست کی تھی کہ انہیں ریلیز کیا جائے۔دھون آخری ٹسٹ کیلئے دستیاب ہوں گے جبکہ کمار کی رواں ہفتے کے آخر میں شادی متوقع ہے اس لیے وہ باقی سیریز کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔بھونیشور کمار کی جگہ تامل ناڈو کے آل راؤنڈر وجے شنکر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔معلنہ ٹیم میں کپتان ویراٹ کوہلی، لوکیش راہول، مرلی وجے، چتیشور پجارا، اجنکیا راہانے، وردھیمان ساہا، روہت شرما، روی چندر اشون، رویندرا جڈیجہ، کلدیپ یادو، محمد سمیع، اومیش یادو، ایشانت شرما اور وجے شنکرپر مشتمل ہے۔ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹسٹ 24 نومبر کو شروع ہو گا۔واضح رہے کہ کولکتہ کے ایڈن گارڈنس میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میں ہندوستانی بیٹنگ کی ناقص شروعات کے باوجود بھونیشور کمار نے مین آف دی میچ کارکردگی کے ذریعہ ٹیم کو امکانی شکست سے باہر نکالتے ہوئے کامیابی کی دہلیز پر پہنچا دیا تھا۔ بارش سے متاثرہ اس مقابلے میں پانچ دن مکمل 80 اوورس کا کھیل مکمل نہ ہونے کی وجہ سے نتیجہ نہیں نکل پایا تھا۔

TOPPOPULARRECENT