Thursday , December 14 2017
Home / کھیل کی خبریں / بھونیشور اور بومرا آخری اوورس کے بہترین بولر: اسمتھ

بھونیشور اور بومرا آخری اوورس کے بہترین بولر: اسمتھ

اندور 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے میزبان فارسٹ بولروں کی جوڑی بھونیشور کمار اور جسپرتھ بومرا کو موجودہ وقت کے آخری اوورس میں بہترین بولرس قرار دیا ہے۔ گزشتہ رات ہندوستان کے خلاف تیسرے ونڈے میں شکست کے بعد آسٹریلیائی کپتان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ٹیم میں واپسی کرنے والے اوپنر آرون فنچ نے 124 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو ایک موقع پر 38 اوورس میں 242/2 تک پہنچایا تھا لیکن مذکورہ فاسٹ بولروں کی جوڑی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 293/6 تک محدود رکھا۔ اسمتھ کے بموجب وہ سمجھتے ہیں کہ جہاں آسٹریلیائی بیٹسمنوں نے غلط اسٹروکس کھیلے وہیں بومرا اور بھوی نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا اور شائد وہ اِس وقت مختلف ٹیموں میں موجود بولروں میں ایسی بہترین جوڑی ہے جوکہ اننگز کے آخری اوورس میں بہتر بولنگ کرسکتے ہیں۔ اُنھوں نے بتایا کہ ہمیں اپنی خامیوں پر قابو پانے کی ہنوز ضرورت ہے کیوں کہ گزشتہ مقابلے کے ابتدائی 38 اوور ہمارے لئے انتہائی شاندار تھے لیکن اختتامی اوورس میں ہم بہترین بیاٹنگ نہیں کرپائے۔ اسمتھ نے اعتراف کیا ہے کہ آسٹریلیائی ٹیم کا یہ مزاج بن چکا ہے کہ وہ مقابلے میں کامیابی کے قریب پہونچ کر شکست برداشت کررہی ہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ کئی مرتبہ مقابلے میں ہم خود کو بہترین موقف میں پانے کے باوجود ناکامی برداشت کرچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT