Friday , January 19 2018
Home / دنیا / بھوٹان میں وزیر اعظم مودی کے استقبال کی تیاریاں

بھوٹان میں وزیر اعظم مودی کے استقبال کی تیاریاں

تھمپو ، 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے اولین بیرون ملک دورہ کیلئے بھوٹان کا انتخاب کیا ہے۔ بھوٹان میں ان کی تاریخی کامیابی کی بھرپور ستائش کی جارہی ہے اور ان کے استقبال کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے ۔ بھوٹان کے عہدیدار باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے اس موقع کو ضائع نہیں کرنا چاہتے ۔دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پہلے ہی کافی مستحکم ہے ۔نریندر مودی کا دورہ بھوٹان 15 اور 16 جون کو ہوگا اس سے دونوں ممالک کے عہدیداروں کو باہمی مسائل اور

ہند۔ بھوٹان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کا موقع ملے گا۔ وزیر اعظم بھوٹان شیرنگ ٹوبگے نے کہا کہ وزیر اعظم ہند کے عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے اولین دورہ کیلئے بھوٹان کے انتخاب سے ہمیں ایک اعزاز حاصل ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی دورہ ہے اس پر پوری دنیا اور سارک علاقہ کی نظریں جمی ہوئی ہے ۔ ہم انتہائی خوش ہے اور ہمیں اس پر فخر بھی ہیں۔ان کے اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھوٹان اس علاقہ میں ہندوستان کو کتنی اہمیت دیتا ہے مقامی روزنامہ کوئنسل میں وزیر اعظم بھوٹان کا بیان شائع کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT