Saturday , June 23 2018
Home / Top Stories / بھوٹان کیساتھ تعلقات کے اِستحکام کیلئے ہندوستان کی نئی تجاویز

بھوٹان کیساتھ تعلقات کے اِستحکام کیلئے ہندوستان کی نئی تجاویز

تھمپو۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج نئی تجاویز پیش کی ہیں تاکہ بھوٹان کے ساتھ تعاون میں مزید اضافہ کیا جاسکے۔ ہندوستان نے کہا کہ وہ سابقہ حکومت کے تیقنات کی تکمیل بھی کرے گا۔ وزیر خارجہ ہند سشما سوراج، وزیراعظم نریندر مودی کے ہمراہ اُن کے اوّلین خارجی دورہ پر ہیں۔ انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان انتہا

تھمپو۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج نئی تجاویز پیش کی ہیں تاکہ بھوٹان کے ساتھ تعاون میں مزید اضافہ کیا جاسکے۔ ہندوستان نے کہا کہ وہ سابقہ حکومت کے تیقنات کی تکمیل بھی کرے گا۔ وزیر خارجہ ہند سشما سوراج، وزیراعظم نریندر مودی کے ہمراہ اُن کے اوّلین خارجی دورہ پر ہیں۔ انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان انتہائی کامیاب دورہ پر انتہائی مطمئن ہے۔ سشما سوراج نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے بھوٹان کو چند نئی تجاویز پیش کی ہیں، وزیراعظم نے ایک مشترکہ کھیلوں کا میلہ بھوٹان اور ہندوستان کی شمال مشرقی ریاستوں کے تعاون سے منعقد کرنے کی تجویز پیش کی ہے اور کہا کہ بھوٹان کے 20 اضلاع میں ای۔ لائبریریز قائم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمالیائی ریاست میں ہمالیہ کے مطالعہ کیلئے ایک یونیورسٹی بھی قائم کی جائے گی۔ سشما سوراج نے کہا کہ ہندوستان نے تیقن دیا ہے کہ سابقہ حکومت کے تمام تیقنات کی تکمیل کی جائے گی۔ یہ تیقنات ایک ملک نے دوسرے ملک کو دیئے تھے، ایک حکومت نے دوسری حکومت کو نہیں۔ انہوں نے سابق حکومت کے پنچ سالہ منصوبہ کے بارے میں تیقنات کا اعادہ کیا اور کہا کہ ایسے تیقنات ایک ملک کے دوسرے ملک کو تیقنات ہیں، ایک حکومت کے دوسری حکومت کو نہیں۔ ان تیقنات کی لفظ بہ لفظ تکمیل کی جائے گی۔

انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران اِن اندیشوں کا ازالہ کردیا کہ ہندوستان پکوان گیاس پر رعایتوں کا سلسلہ ختم کردے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھوٹان، وزیراعظم کے پہلے بیرونی دورے کیلئے اس لئے منتخب کیا گیا کیونکہ بھوٹان، ہندوستان کا ایک اہم پڑوسی ملک ہے۔ سشما سوراج نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا احیاء ہوگا حالانکہ یہ مختصر دورہ ہے۔ نریندر مودی نے ارکانِ مقننہ، عدلیہ اور عاملہ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ہے۔ برقی توانائی پراجیکٹس پر بھوٹان نے عمل آوری کا حوالہ دیتے ہوئے سشما سوراج نے کہا کہ مودی کا یہ نظریہ تھا کہ ان پراجیکٹس کو تیز رفتار انداز میں مکمل کیا جائے۔ سوراج نے کہا کہ ہندوستان چاہتا ہے کہ بھوٹان کے تمام 20 اضلاع میں 20 لاکھ کتابیں ملک کے نوجوانوں کو دستیاب رہیں۔ مودی کے ہمالیہ کی تقسیم کے بارے میں نظریہ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی کے بارے میں یہ سوچنا غلط ہے کہ وہ انتشار پسند ہیں۔ وہ درحقیقت تمام ہمالیائی علاقوں کو متحد کرنا چاہتے ہیں۔ بھوٹان کی پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے مودی نے کہا تھا کہ ہمالیائی علاقہ دونوں ممالک کا مشترکہ ورثہ ہیں اور ماحولیات کو ترقی کی ضرورت پر زور دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT