Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / بھوٹیا اے آئی ایف ایف کے مشیر مقرر

بھوٹیا اے آئی ایف ایف کے مشیر مقرر

نئی دہلی۔ 18 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) آل انڈیا فٹبال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے آج ہندوستانی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان بائیچنگ بھوٹیا کو فیڈریشن کے متعلق کھیلوں کے مجموعی مسائل کیلئے مشیر مقرر کیا ہے۔ اے آئی ایف ایف کے صدر پرافل پٹیل نے ٹوئٹ کے ذریعہ مطلع کیا ہے کہ بھوٹیا کو کھیل کے تمام مسائل کے ضمن میں مشیر مقرر کیا ہے تاکہ ورلڈ کپ انڈر 17 کو بہتر انداز میں منعقد اور کھیلا جاسکے۔ جنرل سیکریٹری کشال داس نے کہا کہ بھوٹیا کی تجاویز کھیل کیلئے کافی اہمیت ثابت ہوں گی۔

TOPPOPULARRECENT