Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / بھوپال انکاؤنٹر کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

بھوپال انکاؤنٹر کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباء کا احتجاجی مظاہرہ
علیگڑھ ۔ 3 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین نے آج بھوپال میں سیمی کے 8 کارکنوں کی پولیس انکاونٹر میں ہلاکت کے خلاف یہاں احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کو پیش کردہ ایک میمورنڈم میں اے ایم یو طلباء یونین نے بھوپال انکاونٹر کی سپریم کورٹ کی زیر نگرانی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔ اگرچیکہ پیر کے دن انکاونٹر واقعہ کی میڈیا کے ذریعہ اطلاعات ملنے پر کیمپس میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ۔ لیکن انتظامیہ نے منگل کے دن سالانہ جلسہ تقسیم اسنادات کے پیش نظر عوامی مظاہرہ کو ٹالنے میں کامیابی حاصل کرلی اور حالات بگڑنے سے بچالیا ۔ تاہم برہم طلباء نے کل نعرے بلند کرتے ہوئے ایک جلوس نکالا جو کہ سرسید گیٹ پر اختتام پذیر ہوا ۔ احتجاجیوں کو مخاطب کرتے ہوئے صدر اسٹوڈنٹس یونین فیض الحسن نے الزام عائد کیا کہ جب سے این ڈی اے برسر اقتدار آئی ہے مسلمانوں کو عمداً نشانہ بنایا جارہا ہے گوکہ ہم سب دہشت گردی کے خلاف ہیں لیکن دہشت گردی کے خلاف تمام طبقات کے ساتھ متحدہ طور پر جدوجہد کرنی چاہئے ۔

 

فرقہ وارانہ تشدد میں دونوں فریقوں
کے خلاف کیس درج
پرتاپ گڑھ، 3 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اتر پردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ فتن پور پولیس نے علاقے کے بیرا پور بازار میں گزشتہ منگل کی شام پیش آئے فرقہ وارانہ تشدد کے واقعہ میں دونوں فریقوں کے 28 نامزد اور 90 نامعلوم کے خلاف کیس درج کرکے 9 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT