Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / بھوپال میں آر ایس ایس کا کلیدی اجلاس

بھوپال میں آر ایس ایس کا کلیدی اجلاس

بھوپال۔ 11 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) معیشت کی تازہ ترین صورتحال، میانمار سے روہنگیاؤں کا خروج اور خودساختہ گاؤ دہشت گردوں کا تشدد وہ چند مسائل ہیں، جن پر آر ایس ایس کے تین روزہ اجلاس میں غور کیا جائے گا جس کا آغاز کل سے ہورہا ہے۔ ان کے علاوہ اکھل بھارتیہ کاریاکرتا منڈل جس کو عام طور پر دیوالی بیٹھک کہا جاتا ہے، اس تنظیم کی کارکردگی کا جائزہ لے گی جس کا مظاہرہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران کیا گیا ہے۔ یہ چوٹی کانفرنس معاشی انحطاط ،روہنگیائی مسلمانوں کا خروج، خودساختہ گاؤ دہشت گردوں کا تشدد اور جموں و کشمیر میں دہشت گرد سرگرمیوں وغیرہ پر تبادلہ خیال کرے گی۔ اے بی کے ایم آر ایس ایس کی اعلیٰ ترین مجلس ہے جس کو پالیسی ساز اور فیصلہ ساز سمجھا جاتا ہے۔ آر ایس ایس مدھیا بھارت پرانتھ پبلیسٹی سربراہ (پرچار پرمکھ)، دیپک شرما نے ملک کے گوشہ گوشہ سے آئے ہوئے تقریباً 300 مندوبین سے خطاب کیا اور توقع ظاہر کی کہ اس چوٹی کانفرنس کے شرکاء شکشا مندر اسکول شاردا وہار علاقہ میں بھی قائم کریں گے۔ ناگپور میں قائم یہ تنظیم اپنی عاملہ کا اجلاس سال میں دو مرتبہ مارچ اور اکتوبر میں منعقد کرتی ہے۔ شرما نے کہا کہ بھوپال اس چو ٹی کانفرنس کا میزبان ہے۔ اجلاس میں سنگھ کے گزشتہ چھ ماہ کے کام کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT