Thursday , September 20 2018
Home / ہندوستان / بھوپال میں تبدیلیٔ مذہب کے الزام میں عیسائی پروفیسر گرفتار

بھوپال میں تبدیلیٔ مذہب کے الزام میں عیسائی پروفیسر گرفتار

بھوپال ۔ 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش میں تبدیلیٔ مذہب کے الزام میں ایک 60 سالہ ڈائریکٹر اور پروفیسر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ان پر ایک مقامی نوجوان کو دھرم تبدیل کرانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقامی نوجوان دھرمیندرا دوہر نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ پروفیسر ایم جارج نے ان کا دھرمیندرا تھامس نام رکھتے ہوئے ان کا تبدیلی مذہب کردیا ہے جس کے بعد پولیس نے مدھیہ پردیش فریڈم آف ریلیجن ایکٹ 1968اور آئی پی سی کی دفعہ 153 اور 255 کے تحت پروفیسر جارج اور دیگر 5 نامعلوم افراد کو گرفتار کلیا ہے۔ اسٹیشن آفیسر ایس پی راجیش ہنگنکر نے جمعہ کے روز یہ بات بتائی۔

TOPPOPULARRECENT