Sunday , November 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بھوپال پلی میں ماؤسٹ جوڑے کی خودسپردگی

بھوپال پلی میں ماؤسٹ جوڑے کی خودسپردگی

عام زندگی گذارنے کی خواہش‘ ایس پی آر بھاسکرن کی پریس کانفرنس

ورنگل 11 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)  جے شنکر بھوپال پلی میں ایس پی آر بھاسکرن کے سامنے ماویسٹ جوڑا ‘ کے گناپتی اور سروپا نے خودسپرگی اختیار کی اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ایس پی نے بتایاکہ خرابی صحت اور دیگر وجوہات کی بناء پر نکسلائیٹ تنظیم کو چھوڑ کر عام زندگی گزارنے کی خواہش ہے ۔ اس ماویسٹ جوڑے نے پولیس کے سامنے خودسپرگی اختیار کی ۔ ایس پی نے مزید بتایاکہ ماویسٹ کے گناپتی ورنگل کے ایٹوناگارام کا متوطن ہے اس نے نکسلائیٹ تنظیم کی کاکردگی انقلابی تحریک سے متاثر ہر 1999 میں ناگیشورراو کی ایما پر دلم میں شریک ہوا گنپتی نے ایلندودلم میں بی ساریا کی نگرانی میں کام کیا اور اس کا گارڈ بن گیا تھا ۔ 2004 میں ہائی کمان کی ایما ء پر چھتیس گڑھ ریاست منتقل ہوچکا تھا اس کو دلم میں سیکشن کمانڈر پر ترقی  دی گئی ۔ بعدازاں سال 2005 میں ایٹورناگارم کمیٹی ممبر بنا اور  چرلہ وینکٹا پور گاوں میں سرگرم  ہوچکا تھا۔ 2002 میں مہادیو پور منڈل فاریسٹ ایریا میں فائرنگ واقع میں ملوث تھا جس میں نکسلائیٹ اور ایک پولیس جوان کی موت واقع ہوچکی تھی ۔ سال 2001 میں ایٹورناگارام  میں پولیس اسٹیشن کو دھماکہ سے اڑانے کے واقع میں بھی ملوث تھا ۔ 2003 میں مہادیوپور پولیس اسٹیشن دھماکہ اور رام پور نرسم پیٹھ منڈل‘ ریڈی پلی سنگھم پلی میں کئی ایک وارداتوں میں شامل رہا ۔ سروپا متوطن مہادیو پور منڈل کنکانور گاوں  2004 میں نکسلائیٹ تحریک سے متاثر ہو کر نیٹری کونڈا پر میلا جیلانی بیگم کی ایما پر دلم میں شامل ہوئی اور مختلف مقامات پر دلم میں کام کیا۔ 2008 میں ماویسٹ گنپتی کے ساتھ شادی کی ۔ یہ ماویسٹ جوڑا صحت کی خرابی و دیگر وجوہات کی بناء جئے شنکر بھوپال پلی ایس پی آر بھاسکرن کے سامنے خودسپردگی اختیار کی ۔

TOPPOPULARRECENT