Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / بھوپال کی شاہی جائیداد کیلئے شرمیلا ٹیگورکادعویٰ

بھوپال کی شاہی جائیداد کیلئے شرمیلا ٹیگورکادعویٰ

کوہ فضا رہائشی جائیداد کے قابضین کیخلاف کارروائی کرنے ضلع انتظامیہ سے نوٹس
بھوپال ۔10اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر اداکارہ شرمیلا ٹیگورنے بھوپال رائل فیملی کی طرف سے ایک شکایت یہاں کے خوبصورت علاقہ کوہ فضاء میں واقع رہائشی جائیداد کے قابضین کے خلاف دائر کی ہے جس پر ضلع انتظامیہ نے اُن کو نوٹسیں جاری کئے ۔ کرکٹر منصور علی خان پٹوڈی کی بیوہ اورایکٹر سیف علی خان کی ماں شرمیلا ٹیگورنے اس جائیداد کی ملکیت حاصل ہونے کا دعویٰ کیا ہے ۔ پٹوڈی بھوپال کی مملکت کے شاہی خاندان کے حقیقی وارث رہے جیسا کہ وہ بھوپال کے آخری نواب حمید اللہ خاں کے پوتے ہوتے تھے ۔ تحصیلدار بیراگڑھ سرکل اجئے پرتاپ سنگھ پٹیل نے کہا کہ دو ماہ قبل شرمیلا ٹیگور نے کوہ فضاء کی رہائشی جائیداد دارالسلام کی اراضی کی ملکیت پر دعویٰ کیا تھا اور اپیل کی ہے کہ اس جائیداد کو خالی کرایا جائے ۔ ہم نے موجودہ قابضین اعظم خان اور نواب رضا کو اپنے جواب پیش کرنے کیلئے نوٹس جاری کئے ہیں ۔ شرمیلا ٹیگور نے یہی اشخاص کے نام لئے تھے ۔ انتظامیہ کو ہنوز ان کے جواب کا انتظار ہے۔

TOPPOPULARRECENT