Friday , December 15 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ’’بھوک مٹایئے اور بریانی کا انتظار کیجئے ‘‘

’’بھوک مٹایئے اور بریانی کا انتظار کیجئے ‘‘

12% مسلم تحفظات سے متعلق استفسار پر کلکٹر ڈاکٹر گیتا رانا کے الفاظ
نظام آباد۔16اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا کی جانب سے آج راجیو گاندھی آڈیٹوریم میں شہر کے ائمہ ، علماء ، حفاظ کے ہمراہ ایک اجلاس فنی تربیتی اور روزگار کے حصول کیلئے منعقدہ پروگرام میں ایک عالم دین نے 12 فیصد تحفظات کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا نے بھوک مٹانے کیلئے اڈلی کافی ہے بریانی کی ضرورت نہیں ہے لہذا بھوک مٹائیں اور بریانی کیلئے انتظار کیجئے کہتے ہوئے ٹال دیا۔ آج کے اس اجلاس میں بیشترعلماء اکرام 12 فیصد تحفظات کے سلسلہ میں اور دیگر مسائل کے سلسلہ میں سوالات کرنے کیلئے منتظر تھے لیکن یہاں پر موجودہ افراد نے اعتراض کیا جس کی وجہ سے علماء، حفاظ خاموش ہوگئے۔ 12 فیصد تحفظات کی فراہمی کیلئے حکومت کی جانب سے اعلانات اور ہونے والی تاخیر کی وجہ سے عوام میں آج بھی تشویش برقرار ہے۔

TOPPOPULARRECENT