Friday , July 20 2018
Home / سیاسیات / بھوک ہڑتال سے قبل کانگریسی قائدین  چھولے۔ بتورے کھاتے نظرآئے

بھوک ہڑتال سے قبل کانگریسی قائدین  چھولے۔ بتورے کھاتے نظرآئے

نئی دہلی9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پورے ملک میں دلتوں پر ہورہے ظلم کے واقعات اور مودی حکومت کی ناکامی کے خلاف پیر کو کانگریس کا ملکی سطح پر ہڑتال جاری ہے۔ دہلی کانگریس کے لیڈران نے آج گاندھی سمادھی پر پہنچ کر براج گھاٹ پر بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔ تاہم بھوک ہڑتال اس درمیان کانگریسی لیڈران کی ایک تصویر سامنے آئی ہے، جس میں کانگریس کے ریاستی صدر اجے ماکن سمیت کئی کانگریسی لیڈر دہلی کے ایک ریسٹورنٹ مین چھولے بھٹورے کا لطف اٹھاتے نظر آرہے ہیں۔ دہلی بی جے پی لیڈر ہریشن کھورانہ نے یہ دعویٰ کیاہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے اس کی تصویر اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں پورے ملک مین دلت استحصال اور ظلم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ وہیں ایس سی /ایس ٹی ایکٹ میں ہوئی تبدیلی کو لے کر بھی بے اطمینانی ہے۔ اس کے علاوہ کانگریس پارلیمنٹ کی کارروائی نہ چلنے کے سبب اپوزیشن ناراض ہے۔ اس کے لئے کانگریس نے 9اپریل کو پورے ملک میں بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ چھولے بھٹورے کھاتے ہوئے لیڈران کی تصویر وائرل ہونے کے بعد کانگریسی لیڈر اور سابق وزیر اروندر سنگھ لولی نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ یہ تصویر صبح 8بجے کی ہے۔ کانگریس نے صبح 10:30بجے سے شام 4:30بجے تک بھوک ہڑتال رکھی تھی۔

TOPPOPULARRECENT