Thursday , August 16 2018
Home / سیاسیات / بھوک ہڑتال کی بجائے پارلیمنٹ اجلاس طلب کیا جائے : کانگریس

بھوک ہڑتال کی بجائے پارلیمنٹ اجلاس طلب کیا جائے : کانگریس

نئی دہلی 12 اپریل ( سیات ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج مطالبہ کیا کہ اہم مسائل پر مباحث اور قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ اجلاس طلب کیا جائے ۔ پارٹی نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ بی جے پی دکھاوے کی بھوک ہڑتال کی ڈرامہ بازی کو ترک کرے اور اس پر عوام سے معذرت خواہی کرے ۔ کانگریس ترجمان آنند شرما نے بی جے پی پر پارلیمنٹ میں رکاوٹوں کی منصوبہ رچنے کا الزام عائد یا اور کہا کہ اہم مسائل جیسے پنجاب نیشنل بینک ‘ نیرو مودی اور میہول چوکسی پر مباحث سے بچنے کیلئے یہ ڈرامہ بازی کی گئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی مباحث سے بچنا چاہتی تھی اسی لئے اس نے اپنی مددگار جماعتوں سے ایوان میں کارروائی میں خلل پیدا کروایا تھا ۔ اب یہی حکومت دکھاوے کیلئے بھوک ہڑتال جیسی ڈرامہ بازیاں کر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT