Friday , April 20 2018
Home / ہندوستان / بھوک ہڑتال کے دوران بریانی اورشراب پارٹی

بھوک ہڑتال کے دوران بریانی اورشراب پارٹی

چنئی۔4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ا ے آ ئی اے ڈی ایم کے کیلئے شرمسار کرنے والی تصویریں سامنے آئی ہیں۔اے آئی اے ڈی ایم کیکے لیڈر مرکز کے ذریعے کاویری مینجمنٹ بورڈ کی مخالفت میں ایک دن کیلئے بھوک ہڑتال پر بیٹھے تھے۔ لیکن بھوک ہڑتال سے چونکانیوالی تصویریں سامنے آئی ہیں۔بھوک ہڑتال کے نام پر لیڈر موج مستی کرتے نظر آئے۔ویلور میں اے آئی اے ڈی ایم کے کچھ لیڈ بریا نی کھا رہے تھے۔ جبکہ کویمبٹور اور سلیم میں پارٹی کے کئی لیڈر شراب خرید رہے تھے۔ سوشل میڈیا پر لیڈران کی یہ کرتوت وائرل ہو رہی ہے۔ تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ لیڈربھوک ہڑتال کے نام پر جم کر کھانا پینا کرر ہے تھے۔کاویری کے پانی کی تقسیم کو لیکر تمل ناڈو میں لوگوں میں زبردست غصہ ہے۔ وزیر اعلیٰ کے پلانی سوامی اورنائب وزیراعلیٰ او پنیر سیلوم خود بھوک ہڑتال میں شامل ہوئے تھے۔سپریم کورٹ کے حکم کے بعد لوگ مرکز ی حکومت سے کاویری پروجیکٹ بورڈ کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ لیکن ان لیڈروں نے لوگوں کے جذبات کی پرواہ نہیں کی اور بھوک ہڑتال کے نام پر مستی کرنے لگے۔

TOPPOPULARRECENT